20 جنوری 2015 - 10:06
مسلم دنیا میں عدم استحکام کا ذمہ دار سعودی عرب: پیرزادہ

پاکستان کے وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سمیت مسلم دنیا میں عدم استحکام کی ذمہ داری سعودی عرب پر ڈال دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سمیت مسلم دنیا میں عدم استحکام کی ذمہ داری سعودی عرب پر ڈال دی ہے۔ ریاض حسین پیرزادہ کے مطابق مسلم دنیا کے ممالک میں اپنے نظریئے کے فروغ کے لیے رقم کی تقسیم سے یہ عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔اسلام آباد میں جناح انسٹیٹیوٹ نامی تھنک ٹینک کی کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان پیسوں کی آمد کا سلسلہ بند کیا جائے۔فوجی عدالتوں کے قیام پر بھی وفاقی وزیر نے اپنی ہی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کا قیام کمزور اور خوف زدہ قیادت کی نشاندہی کرتی ہے۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ایسی بزدل قیادت کو کوئی حق نہیں کہ وہ حکومت میں رہے‘‘۔قبل ازیں دو روزہ کانفرنس کے آغاز پر جناح انسٹیٹیوٹ کی سربراہ شیری رحمن کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں ایک بہتر اور مستحکم پاکستان کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲